دن بھر
قسم کلام: متعلق فعل
معنی
١ - تمام دن، سارا وقت۔ "ایک سے ایک دلاور جان کی بازی لگائے دِن بھر لڑتا رہا۔" ( ١٩٨٥ء، روشنی، ٣٧ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'دِن' کے بعد سنسکرت ہی سے ماخوذ اسم صفت 'بھر' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٣٦ء سے "ریاض البحر" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - تمام دن، سارا وقت۔ "ایک سے ایک دلاور جان کی بازی لگائے دِن بھر لڑتا رہا۔" ( ١٩٨٥ء، روشنی، ٣٧ )